احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مَعْمَرٍ فِيهِ
باب: اس حدیث میں معمر پر (راویوں کے) اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2106
اخبرنا ابو بكر بن علي، قال: حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , قال: حدثنا عبد الاعلى، عن معمر، عن الزهري، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يرغب في قيام رمضان من غير عزيمة وقال:"إذا دخل رمضان، فتحت ابواب الجنة، وغلقت ابواب الجحيم، وسلسلت فيه الشياطين", ارسله ابن المبارك.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عزیمت و تاکید بغیر واجب کئے قیام رمضان کی ترغیب دیتے تھے، اور فرماتے تھے: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین جکڑ دئیے جاتے ہیں۔ ابن مبارک نے اسے مرسلاً (منقطعاً) روایت کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین 25 (759)، سنن ابی داود/الصلاة 318 (1371)، سنن الترمذی/الصوم 83 (808)، (تحفة الأشراف: 15270)، مسند احمد 2/281، ویأتي عند المؤلف برقم: 2200، لکن عندھم الجزء الأخیر ’’من قام رمضان إیمانا الخ بدل ’’إذا دخل رمضان الخ‘‘ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: