احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ
باب: سجدہ کی ایک اور دعا کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1123
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن سفيان، عن منصور، عن ابي الضحى، عن مسروق، عن عائشة، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في ركوعه وسجوده:"سبحانك اللهم ربنا وبحمدك اللهم اغفر لي يتاول القرآن".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدے میں «سبحانك اللہم ربنا وبحمدك اللہم اغفر لي اے اللہ! ہمارے رب! تو پاک ہے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تیری تسبیح بیان کرتے ہیں، اے اللہ تو مجھے بخش دے کہہ رہے تھے، آپ قرآن کی عملی تفسیر فرما رہے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1048، (تحفة الأشراف: 17635) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: «فسبح بحمد ربک» آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے آپ اسی حکم کی تعمیل میں یہ دعا پڑھ رہے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: