احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

97: بَابُ: الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 125
اخبرنا محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، قال: سمعت إسماعيل بن محمد بن سعد، قال: سمعت حمزة بن المغيرة بن شعبة يحدث، عن ابيه، قال: كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم في سفر، فقال:"تخلف يا مغيرة وامضوا ايها الناس، فتخلفت ومعي إداوة من ماء ومضى الناس، فذهب رسول الله صلى الله عليه وسلم لحاجته، فلما رجع ذهبت اصب عليه وعليه جبة رومية ضيقة الكمين، فاراد ان يخرج يده منها فضاقت عليه فاخرج يده من تحت الجبة فغسل وجهه ويديه ومسح براسه ومسح على خفيه".
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا تو آپ نے فرمایا: مغیرہ! تم پیچھے ہو جاؤ اور لوگو! تم چلو، چنانچہ میں پیچھے ہو گیا، میرے پاس پانی کا ایک برتن تھا، لوگ آگے نکل گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب واپس آئے تو میں آپ پر پانی ڈالنے لگا، آپ تنگ آستین کا ایک رومی جبہ پہنے ہوئے تھے، آپ نے اس سے اپنا ہاتھ نکالنا چاہا مگر جبہ تنگ ہو گیا، تو آپ نے جبہ کے نیچے سے اپنا ہاتھ نکال لیا، پھر اپنا چہرہ اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔

تخریج دارالدعوہ: (تحفة الأشراف: 11495) (صحیح الإسناد) (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 108)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

سنن نسائي حدیث نمبر: 125M
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم حدثنا وكيع انبانا سفيان عن ابي قيس عن هزيل بن شرحبيل عن المغيرة بن شعبة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم مسح على الجوربين والنعلين ‏.‏ قال ابو عبد الرحمن ما نعلم احدا تابع ابا قيس على هذه الرواية والصحيح عن المغيرة ان النبي صلى الله عليه وسلم مسح على الخفين ‏.‏
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں پاتابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 61 (159)، سنن الترمذی/فیہ 74 (99)، سنن ابن ماجہ/فیہ 88 (559)، (تحفة الأشراف: 11534) مسند احمد 4/252 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: