احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الإِنْسِ
باب: انسانوں کے شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5509
اخبرنا احمد بن سليمان، قال: حدثنا جعفر بن عون، قال: حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله، عن ابي عمر، عن عبيد بن خشخاش، عن ابي ذر، قال: دخلت المسجد , ورسول الله صلى الله عليه وسلم فيه فجئت فجلست إليه، فقال:"يا ابا ذر ,تعوذ بالله من شر شياطين الجن , والإنس"، قلت: او للإنس شياطين ؟ , قال:"نعم".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تھے، میں آپ کے پاس بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: ابوذر! جن اور انس کے شیاطین کے شر سے (اللہ کی) پناہ مانگو، میں نے عرض کیا: کیا انسانوں میں بھی شیطان ہوتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 11968) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ عبید ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ابو عمر الدمشقى: ضعيف ، وعبيد :لين (تق:8265 ، 4371) وللحديث شاھد ضعيف عند احمد (265/5)

Share this: