احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: بَابُ: وَزِيرِ الإِمَامِ
باب: حکمراں کے وزیر کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4209
اخبرنا عمرو بن عثمان، قال: حدثنا بقية، قال: حدثنا ابن المبارك، عن ابن ابي حسين، عن القاسم بن محمد، قال: سمعت عمتي، تقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من ولي منكم عملا، فاراد الله به خيرا، جعل له وزيرا صالحا إن نسي ذكره، وإن ذكر اعانه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی کسی کام کا ذمہ دار ہو جائے پھر اللہ اس سے خیر کا ارادہ کرے تو اس کے لیے ایسا صالح وزیر بنا دیتا ہے کہ اگر وہ بھول جائے تو وہ اسے یاد دلاتا ہے اور اگر اسے یاد ہو تو اس کی مدد کرتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17544)، مسند احمد (6/70) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: