احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ فِي خَبَرِ أَبِي سَلَمَةَ فِيهِ
باب: ابوسلمہ کی حدیث میں یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کرنے میں راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2140
اخبرنا ابو داود، قال: حدثنا هارون، قال: حدثنا علي هو ابن المبارك، قال: حدثنا يحيى، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الشهر يكون تسعة وعشرين، ويكون ثلاثين، فإذا رايتموه فصوموا، وإذا رايتموه فافطروا، فإن غم عليكم فاكملوا العدة".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ (کبھی) انتیس دن کا ہوتا ہے، اور (کبھی) تیس دن کا، اور جب تم (چاند) دیکھ لو تو روزہ رکھو اور جب اسے دیکھ لو تو روزہ رکھنا بند کرو، (اور) اگر تم پر بادل چھا جائیں تو (تیس کی) گنتی پوری کرو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 15410) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: