احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: بَابُ: صَوْمِ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ
باب: اللہ کے نبی داود علیہ السلام کے روزے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2346
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن عمرو بن دينار، عن عمرو بن اوس، انه سمع عبد الله بن عمرو بن العاص، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"احب الصيام إلى الله عز وجل صيام داود عليه السلام، كان يصوم يوما ويفطر يوما، واحب الصلاة إلى الله عز وجل صلاة داود عليه السلام، كان ينام نصف الليل، ويقوم ثلثه وينام سدسه".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل کو روزوں میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ روزے داود علیہ السلام کے تھے۔ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے، اور ایک دن بغیر روزہ کے رہتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب نماز بھی داود علیہ السلام کی نماز تھی، وہ آدھی رات سوتے تھے اور تہائی رات قیام کرتے تھے، اور رات کے چھٹویں حصہ میں پھر سوتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1631 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: