احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى سُفْيَانَ
باب: عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کی حدیث میں سفیان پر رواۃ کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3690
قال: الحارث بن مسكين قراءة عليه وانا اسمع، عن سفيان، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس، ان سعد بن عبادة استفتى النبي صلى الله عليه وسلم في نذر كان على امه فتوفيت قبل ان تقضيه، فقال:"اقضه عنها".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک نذر کے متعلق مسئلہ پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی اور جسے پوری کرنے سے پہلے ہی وہ مر گئیں۔ تو آپ نے فرمایا: اسے تم ان کی طرف سے پوری کر دو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3689 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: