احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: بَابُ: مَا يُكْرَهُ مِنَ الصَّلاَةِ عِنْدَ الإِقَامَةِ
باب: اقامت کے بعد نفل یا سنت پڑھنے کی کراہت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 866
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، عن زكريا قال: حدثني عمرو بن دينار، قال: سمعت عطاء بن يسار يحدث، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اقيمت الصلاة فلا صلاة إلا المكتوبة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو سوائے فرض نماز کے اور کوئی نماز نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین 9 (710)، سنن ابی داود/الصلاة 294 (1266)، سنن الترمذی/الصلاة 196 (421)، سنن ابن ماجہ/إقامة 103 (1151)، (تحفة الأشراف: 14228)، مسند احمد 2/331، 517، 531، سنن الدارمی/الصلاة 149 (1488، 1491) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: