احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى إِسْمَاعِيلَ فِي خَبَرِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فِيهِ
باب: اس بارے میں سعد بن ابی وقاص (مالک) رضی الله عنہ کی روایت میں اسماعیل بن ابی خالد پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2137
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا محمد بن بشر، عن إسماعيل بن ابي خالد، عن محمد بن سعد بن ابي وقاص، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه ضرب بيده على الاخرى وقال:"الشهر هكذا وهكذا وهكذا، ونقص في الثالثة إصبعا".
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا (ایک) ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارا اور فرمایا: مہینہ اس طرح ہے، اس طرح ہے، اور اس طرح ہے، اور تیسری بار میں ایک انگلی دبا لی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصوم4 (1086)، سنن ابن ماجہ/فیہ8 (1657)، (تحفة الأشراف: 3920)، مسند احمد 1/184 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی آپ نے دونوں ہاتھوں کی دسوں انگلیوں سے دو بار اشارہ کیا، اور تیسری بار میں ایک انگلی گرا لی، تو یہ کل انتیس دن ہوئے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: