احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: كَيْفَ التَّشَهُّدُ
باب: تشہد کے طریقہ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1280
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الفضيل وهو ابن عياض، عن الاعمش، عن شقيق، عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الله عز وجل هو السلام , فإذا قعد احدكم فليقل: التحيات لله والصلوات والطيبات , السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته , السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين , اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله، ثم ليتخير بعد ذلك من الكلام ما شاء".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل خود سلام ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی (تشہد میں) بیٹھے تو وہ یوں کہے: «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی آپ پر سلام ہو، اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں آپ پر نازل ہوں، سلامتی ہو ہم پر، اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی حقیقی معبود سوائے اللہ کے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں پھر اس کے بعد اسے اختیار ہے جو چاہے دعا کرے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1171 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: