احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: بَابُ: فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلاَةٍ
باب: جو شخص نماز سے سو جائے تو کیا کرے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 615
اخبرنا حميد بن مسعدة، عن يزيد، قال: حدثنا حجاج الاحول، عن قتادة، عن انس، قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الرجل يرقد عن الصلاة او يغفل عنها، قال:"كفارتها ان يصليها إذا ذكرها".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جو نماز سے سو جاتا ہے یا اس سے غافل ہو جاتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب یاد آ جائے تو اسے پڑھ لے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الصلاة 10 (695)، مسند احمد 3/267، (تحفة الأشراف: 1151) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: