احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

79: بَابُ: مَوْضِعِ الْخَاتَمِ
باب: انگوٹھی کس انگلی میں ہو؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 5284
اخبرنا عمران بن موسى، قال: حدثنا عبد الوارث، عن عبد العزيز، عن انس، ان النبي صلى الله عليه وسلم اصطنع خاتما , فقال:"إنا قد اتخذنا خاتما، ونقشنا عليه نقشا، فلا ينقش عليه احد", وإني لارى بريقه في خنصر رسول الله صلى الله عليه وسلم.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر نقش کرایا ہے، لہٰذا ایسا نقش کوئی نہ کرائے، گویا میں اس کی چمک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چھنگلی میں (اب بھی) دیکھ رہا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/اللباس 51 (5874)، (تحفة الأشراف: 1044) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: