احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الْكَسَلِ
باب: سستی و کاہلی سے اللہ تعالیٰ پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5459
اخبرنا محمد بن المثنى، عن خالد، قال: حدثنا حميد، قال: سئل انس وهو ابن مالك، عن عذاب القبر، وعن الدجال، قال: كان نبي الله صلى الله عليه وسلم يقول:"اللهم إني اعوذ بك من الكسل والهرم، والجبن والبخل، وفتنة الدجال، وعذاب القبر".
حمید بیان کرتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قبر کے عذاب اور دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والجبن والبخل وفتنة الدجال وعذاب القبر» اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی و کاہلی سے، بڑھاپے سے، بزدلی سے، بخیلی اور کنجوسی سے، دجال کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: 644) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: