احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: بَيْعِ الثَّمَرِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاَحُهُ
باب: پھلوں کو پختگی ظاہر ہونے سے پہلے نہ بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4523
اخبرنا قتيبة , قال: حدثنا الليث , عن نافع , عن ابن عمر , عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا تبيعوا الثمر حتى يبدو صلاحه , نهى البائع والمشتري".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک پختگی ظاہر نہ ہو جائے پھلوں کی بیع نہ کرو، آپ نے بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو (اس سے) منع فرمایا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/التجارات 32 (2214)، (تحفة الأشراف: 8302)، مسند احمد (2/ 123) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: پھلوں کی پختگی ظاہر ہونے سے پہلے اگر ان کو درخت پر بیچ دیا گیا تو بہت ممکن ہے کہ پختگی ظاہر ہونے سے پہلے آندھی طوفان آئے اور سارے یا اکثر پھل برباد ہو جائیں اور خریدار کا نقصان ہو جائے، اور پختگی ظاہر ہونے کے بعد اگر آندھی طوفان آئے بھی تو کم پھل برباد ہوں گے، نیز پختہ پھل اگر گر بھی گئے تو خریدار کی قیمت بھر پیسہ نکل آئے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: