احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

78: بَابُ: فَضْلِ مَنْ صَلَّى عَلَيْهِ مِائَةٌ
باب: جس کی سو لوگوں نے نماز جنازہ پڑھی ہو اس کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1993
اخبرنا سويد، قال: حدثنا عبد الله، عن سلام بن ابي مطيع الدمشقي، عن ايوب، عن ابي قلابة، عن عبد الله بن يزيد رضيع عائشة، عن عائشة رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"ما من ميت يصلي عليه امة من المسلمين يبلغون ان يكونوا مائة يشفعون إلا شفعوا فيه", قال سلام: فحدثت به شعيب بن الحبحاب , فقال: حدثني به انس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس میت پر بھی مسلمانوں کی ایک جماعت نماز جنازہ پڑھے (جن کی تعداد) سو تک پہنچتی ہو، (اور) وہ (اللہ کے پاس) شفاعت (سفارش) کریں تو اس کے حق میں (ان کی) شفاعت قبول کی جائے گی۔ سلام کہتے ہیں: میں نے اس حدیث کو شعیب بن حبحاب سے بیان کیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے اسے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے، وہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کر رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 18 (947)، سنن الترمذی/الجنائز 40 (1029)، (تحفة الأشراف: 918، 16291)، مسند احمد 3/266، 6/32، 40، 97، 231 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: