احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

100: بَابُ: لُبْسِ السَّرَاوِيلِ
باب: پاجامہ پہننے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5327
حدثنا محمد بن بشار، قال: حدثنا محمد، قال: حدثنا شعبة، عن عمرو بن دينار، عن جابر بن زيد، عن ابن عباس انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول بعرفات، فقال:"من لم يجد إزارا فليلبس السراويل، ومن لم يجد نعلين فليلبس خفين".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جسے تہبند نہ ملے تو وہ پاجامہ پہن لے، اور جسے چپل نہ ملے وہ خف (چمڑے کے موزے) پہن لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2672 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جب احرام کی حالت میں پاجامہ پہن سکتے ہیں تو احرام کے علاوہ حالت میں بدرجہ اولیٰ پہن سکتے ہیں یہی باب سے مناسبت ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: