احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الْمُثْلَة
باب: مردہ کا مثلہ کرنا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4052
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا عبد الصمد، قال: حدثنا هشام، عن قتادة، عن انس، قال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحث في خطبته على الصدقة وينهى عن المثلة".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبے میں صدقہ پر ابھارتے اور مثلہ سے منع فرماتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1389) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مردہ کے ہاتھ پاؤں اور کان ناک کاٹ دینے کو مثلہ کہتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: