احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: عَدَدِ صَلاَةِ الْجُمُعَةِ
باب: نماز جمعہ کی رکعات کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1421
اخبرنا علي بن حجر، قال: حدثنا شريك، عن زبيد، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى، قال: قال عمر:"صلاة الجمعة ركعتان، وصلاة الفطر ركعتان، وصلاة الاضحى ركعتان، وصلاة السفر ركعتان، تمام غير قصر على لسان محمد صلى الله عليه وسلم", قال ابو عبد الرحمن: عبد الرحمن بن ابي ليلى لم يسمع من عمر.
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جمعہ کی نماز، عید الفطر کی نماز، اور عید الاضحی کی نماز، اور سفر کی نماز، دو دو رکعتیں ہیں، اور یہ بزبان محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں ہے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے عمر رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة 73 (1063)، (تحفة الأشراف: 10596)، مسند احمد 1/37، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 1441 و 1567 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: محقق بات یہ ہے کہ عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کا سماع عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، دیکھئیے مسند احمد، ونصب الرایہ (۲/۱۸۹) نیز ابن ماجہ کی دوسری سند (۱۰۶۴) میں عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ اور عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کا واسطہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: