احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: بَابُ: بَيْعِ الْفِضَّةِ بِالذَّهَبِ وَبَيْعِ الذَّهَبِ بِالْفِضَّةِ
باب: چاندی سونے سے اور سونا چاندی سے بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4582
وفيما قرئ علينا احمد بن منيع , قال: حدثنا عباد بن العوام , قال: حدثنا يحيى بن ابي إسحاق , قال: حدثنا عبد الرحمن بن ابي بكرة , عن ابيه , قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الفضة بالفضة , والذهب بالذهب , إلا سواء بسواء , وامرنا ان نبتاع الذهب بالفضة كيف شئنا , والفضة بالذهب كيف شئنا".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کے بدلے چاندی اور سونے کے بدلے سونا بیچنے سے منع فرمایا، مگر برابر برابر، اور ہمیں حکم دیا کہ چاندی کے بدلے سونا جیسے چاہیں خریدیں اور سونے کے بدلے چاندی جیسے چاہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 77 (2175)، 81 (2182)، صحیح مسلم/البیوع 37 (المساقاة16) (1590)، (تحفة الأشراف: 11681)، مسند احمد (3/38، 39) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی کمی و زیادتی کے ساتھ بشرطیکہ نقدا ہو ادھار نہ ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: