احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: بَابُ: عِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا
باب: بیوہ کی عدت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3530
اخبرنا هناد بن السري، عن وكيع، عن شعبة، قال: حدثني حميد بن نافع، عن زينب بنت ام سلمة، قالت ام حبيبة: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لا يحل لامراة تؤمن بالله واليوم الآخر تحد على ميت فوق ثلاثة ايام، إلا على زوج اربعة اشهر وعشرا".
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لیے حلال نہیں ہے کہ شوہر کے سوا کسی بھی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے، وہ شوہر کے انتقال پر چار مہینہ دس دن سوگ منائے گی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 30 (1280، 1281)، والطلاق 46 (5334)، 47 (5338)، 50 (5345)، صحیح مسلم/الطلاق 9 (1486)، سنن ابی داود/الطلاق 43 (2299)، سنن الترمذی/الطلاق 18 (1195)، (تحفة الأشراف: 15874)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطلاق 34 (2084)، موطا امام مالک/الطلاق 35 (101)، مسند احمد (6/325، 326، 426)، سنن الدارمی/الطلاق 12 (2330)، ویأتي عند المؤلف في 59، 63 (بأرقام3557، 3563) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: