احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: الْمُسْتَوْصِلَةِ
باب: بال جوڑوانے والی عورت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5098
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا محمد بن بشر، قال: حدثنا عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر، قال:"لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواصلة، والمستوصلة، والواشمة، والموتشمة". ارسله الوليد بن ابي هشام.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ بال جوڑنے والی اور جوڑوانے والی، گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) ولید بن ہشام نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے، (ان کی روایت آگے آ رہی ہے)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8107)، ویأتي عند المؤلف: 5253 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: