احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: بَابُ: لُبْسِ خَاتَمِ صُفْرٍ
باب: پیتل کی انگوٹھی پہننے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5209
اخبرني علي بن محمد بن علي المصيصي، قال: حدثنا داود بن منصور من اهل ثغر ثقة، قال: حدثنا ليث بن سعد، عن عمرو بن الحارث، عن بكر بن سوادة، عن ابي النجيب، عن ابي سعيد الخدري، قال: اقبل رجل من البحرين , إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فسلم فلم يرد عليه، وكان في يده خاتم من ذهب وجبة حرير فالقاهما، ثم سلم، فرد عليه السلام، ثم قال: يا رسول الله , اتيتك آنفا فاعرضت عني، فقال:"إنه كان في يدك جمرة من نار", قال: لقد جئت إذا بجمر كثير , قال:"إن ما جئت به ليس باجزا عنا من حجارة الحرة، ولكنه متاع الحياة الدنيا"، قال: فماذا اتختم ؟ قال:"حلقة من حديد، او ورق، او صفر".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بحرین (احساء) سے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور سلام کیا، آپ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا، اس کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی تھی اور ریشم کا جبہ، اس نے وہ دونوں اتار کر پھینک دیے اور پھر سلام کیا، تو آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا، اب اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں تو سیدھا آپ کے پاس آیا ہوں اور آپ نے مجھ سے رخ پھیر لیا؟ آپ نے فرمایا: تمہارے ہاتھ میں جہنم کی آگ کا انگارہ تھا، وہ بولا: تب تو اس میں سے بہت سارے انگارے لے کر آیا ہوں، آپ نے فرمایا: تم جو کچھ بھی لے کر آئے ہو وہ ہمارے لیے اس حرہ کے پتھروں سے زیادہ فائدہ مند نہیں ہے، البتہ وہ دنیا کی زندگی کی متاع ہے، وہ بولا: تو پھر میں کس چیز کی انگوٹھی بنواؤں؟ آپ نے فرمایا: لوہے کا یا چاندی کا یا پیتل کا ایک چھلا بنا لو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5191 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ داود بن منصور ‘‘ حافظے کے کمزور ہیں، اور ان کی اس روایت میں حدیث نمبر 5191 سے متن میں جو اضافہ ہے وہ منکر ہے۔ مذکورہ روایت صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: