احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: ذِكْرِ اخْتِلاَفِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ وَالنَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ فِيهِ
باب: اس حدیث میں یحییٰ بن ابی کثیر اور نضر بن شیبان کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2208
اخبرني محمد بن عبد الاعلى، ومحمد بن هشام , وابو الاشعث واللفظ له، قالوا: حدثنا خالد، قال: حدثنا هشام، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، قال: حدثني ابو هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه، ومن قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کرے گا، اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے، اور جو شب قدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کرے گا اس کے (بھی) پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 6 (1901)، صحیح مسلم/المسافرین 25 (760)، (تحفة الأشراف: 15424)، مسند احمد 2/473، سنن الدارمی/الصوم 54 (1817)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5030 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: