احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: آخِرِ وَقْتِ الْمَغْرِبِ
باب: مغرب کے اخیر وقت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 523
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا ابو داود، حدثنا شعبة، عن قتادة، قال: سمعت ابا ايوب الازدي يحدث، عن عبد الله بن عمرو، قال شعبة: كان قتادة يرفعه احيانا واحيانا لا يرفعه، قال:"وقت صلاة الظهر ما لم تحضر العصر، ووقت صلاة العصر ما لم تصفر الشمس، ووقت المغرب ما لم يسقط ثور الشفق، ووقت العشاء ما لم ينتصف الليل، ووقت الصبح ما لم تطلع الشمس".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے روایت ہے (شعبہ کہتے ہیں: قتادہ اسے کبھی مرفوع کرتے تھے اور کبھی مرفوع نہیں کرتے تھے ۱؎) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ظہر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک عصر کا وقت نہ آ جائے، اور عصر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک سورج زرد نہ ہو جائے، اور مغرب کا وقت اس وقت تک ہے جب تک شفق کی سرخی چلی نہ جائے، اور عشاء کا وقت آدھی رات تک ہے، اور فجر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک سورج نکل نہ جائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 31 (612)، سنن ابی داود/الصلاة 2 (396)، (تحفة الأشراف: 8946)، مسند احمد 2/210، 213، 223 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: صحیح مسلم میں دیگر دو سندوں سے مرفوعاً ہی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: