احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: بَابُ: تَقْصِيرِ الْقِيَامِ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِنَ الظُّهْرِ
باب: ظہر کی دوسری رکعت میں (پہلی رکعت کی بہ نسبت) قیام مختصر کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 977
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا معاذ بن هشام، قال: حدثني ابي، عن يحيى بن ابي كثير، قال: حدثني عبد الله بن ابي قتادة، ان اباه اخبره، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"يقرا بنا في الركعتين الاوليين من صلاة الظهر ويسمعنا الآية احيانا ويطول في الاولى ويقصر في الثانية وكان يفعل ذلك في صلاة الصبح يطول في الاولى ويقصر في الثانية وكان يقرا بنا في الركعتين الاوليين من صلاة العصر يطول الاولى ويقصر الثانية".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں قرآت کرتے، اور کبھی کبھار آپ ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے، پہلی رکعت میں لمبی قرآت کرتے اور دوسری رکعت میں اس سے کم، اور فجر میں بھی ایسے ہی کرتے تھے پہلی میں لمبی قرآت کرتے اور دوسری میں اس سے کم کرتے، اور عصر میں بھی پہلی دونوں رکعتوں میں ہم پر قرآت کرتے، پہلی میں لمبی کرتے اور دوسری میں اس سے کم۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 975 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: