احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: امْتِنَاعِ الْمَلاَئِكَةِ مِنْ دُخُولِ بَيْتٍ فِيهِ كَلْبٌ
باب: جس گھر میں کتا ہو وہاں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4286
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا محمد، ويحيى بن سعيد , قالا: حدثنا شعبة، عن علي بن مدرك، عن ابي زرعة، عن عبد الله بن نجي، عن ابيه، عن علي بن ابي طالب، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"الملائكة لا تدخل بيتا فيه صورة، ولا كلب، ولا جنب".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ملائکہ (فرشتے) ۱؎ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر (مجسمہ) ہو یا کتا ہو یا جنبی (ناپاک شخص) ہو ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 262 (ضعیف) ’’حدیث ولا جنب کے لفظ سے ضعیف ہے) (اس کے راوی ’’ نجی ‘‘ لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی روایت سے یہ حدیث صحیح ہے، مگر اس میں ’’ جنبی ‘‘ کا لفظ نہیں ہے)

وضاحت: ۱؎: فرشتوں سے مراد رحمت کے فرشتے ہیں نہ کہ حفاظت کرنے والے فرشتے، کیونکہ حفاظت کرنے والے فرشتوں کا کسی انسان یا انسان کے رہنے والی جگہ سے دور رہنا ممکن نہیں۔ ۲؎: حدیث میں صحت و ثبوت ہونے کے اعتبار سے جنبی کا لفظ منکر یعنی ضعیف ہے اور کتا سے مراد شکار، کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کے مقصد سے پالے جانے والے کتوں کے علاوہ کتے مراد ہیں، اور تصویر سے وہ تصویریں مراد ہیں جس کا سایہ ہوتا ہے، یعنی ہاتھ سے بنائے ہوئے مجسمے، یا دیواروں پر لٹکائی جانے والی کاغذ پر بنی ہوئی تصویریں ہیں، کرنسی نوٹوں، کتابوں اور رسائل و جرائد میں بنی ہوئی تصویروں سے بچنا اس زمانہ میں بڑا مشکل بلکہ محال ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح ق دون قوله ولا جنب

Share this: