احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: بَابُ: إِعَادَةِ الصَّلاَةِ بَعْدَ ذَهَابِ وَقْتِهَا مَعَ الْجَمَاعَةِ
باب: نماز کا وقت نکل جانے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز دہرانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 860
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، ومحمد بن إبراهيم بن صدران، واللفظ له، عن خالد بن الحارث، قال: حدثنا شعبة، عن بديل، قال: سمعت ابا العالية يحدث، عن عبد الله بن الصامت، عن ابي ذر، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم وضرب فخذي"كيف انت إذا بقيت في قوم يؤخرون الصلاة عن وقتها"قال: ما تامر قال:"صل الصلاة لوقتها ثم اذهب لحاجتك فإن اقيمت الصلاة وانت في المسجد فصل".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری ران پہ ہاتھ مار کر مجھ سے فرمایا: جب تم ایسے لوگوں میں رہ جاؤ گے جو نماز کو اس کے وقت سے دیر کر کے پڑھیں گے تو کیسے کرو گے؟ انہوں نے کہا: آپ جیسا حکم دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز اول وقت پر پڑھ لینا، پھر تم اپنی ضرورت کے لیے چلے جانا، اور اگر جماعت کھڑی ہو چکی ہو اور تم (ابھی) مسجد ہی میں ہو تو پھر نماز پڑھ لینا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 779 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: