احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4932
اخبرنا ابو صالح محمد بن زنبور، قال: حدثنا ابن ابي حازم، عن يزيد بن عبد الله، عن ابي بكر بن محمد، عن عمرة، عن عائشة، انها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لا يقطع السارق إلا في ربع دينار فصاعدا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحدود 1 (1683)، (تحفة الأشراف: 17951) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: