احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

96: بَابُ: الرَّجُلِ يَبِيعُ السِّلْعَةَ فَيَسْتَحِقُّهَا مُسْتَحِقٌّ
باب: ایک شخص سامان بیچے پھر اس کا مالک کوئی اور نکلے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4683
اخبرني هارون بن عبد الله، قال: حدثنا حماد بن مسعدة، عن ابن جريج، عن عكرمة بن خالد، قال: حدثني اسيد بن حضير بن سماك: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"قضى انه إذا وجدها في يد الرجل غير المتهم فإن شاء اخذها بما اشتراها وإن شاء اتبع سارقه". وقضى بذلك ابو بكر , وعمر".
اسید بن حضیر بن سماک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ اگر کوئی کسی شخص کے ہاتھ میں اپنی (چوری کی ہوئی) چیز پائے اور اس پر چوری کا الزام نہ ہو تو چاہے تو اتنی قیمت ادا کر کے اس سے لے لے جتنے میں اس نے اسے خریدا ہے اور چاہے تو چور کا پیچھا کرے، یہی فیصلہ ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے (بھی) کیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 150)، مسند احمد (4/226) (صحیح الإسناد) (اسید حضیر کے بجائے صحیح ’’ اسید بن ظہیر‘‘ ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: