احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

65: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ دُعَاءٍ لاَ يُسْتَجَابُ
باب: نہ قبول ہونے والی دعا سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5540
اخبرنا واصل بن عبد الاعلى، عن ابن فضيل، عن عاصم بن سليمان، عن عبد الله بن الحارث، قال: كان إذا قيل لزيد بن ارقم: حدثنا ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: لا احدثكم إلا ما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم حدثنا به، ويامرنا ان نقول:"اللهم إني اعوذ بك من العجز والكسل، والبخل والجبن، والهرم، وعذاب القبر، اللهم آت نفسي تقواها، وزكها انت خير من زكاها، انت وليها ومولاها، اللهم إني اعوذ بك من نفس لا تشبع، ومن قلب لا يخشع، ومن علم لا ينفع، ودعوة لا تستجاب".
عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ جب زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہا جاتا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنایئے جو آپ نے خود سنی ہو تو وہ کہتے: میں تم سے وہی بیان کر رہا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیان کیا، آپ ہمیں حکم دیتے کہ ہم کہیں: «اللہم إني أعوذ بك من العجز والكسل والبخل والجبن والهرم وعذاب القبر اللہم آت نفسي تقواها وزكها أنت خير من زكاها أنت وليها ومولاها اللہم إني أعوذ بك من نفس لا تشبع ومن قلب لا يخشع ومن علم لا ينفع ودعوة لا تستجاب» اے اللہ! عاجزی، سستی، بخیلی، بزدلی، بڑھاپے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اے اللہ! تو میرے نفس کو تقویٰ عطا کر، اسے پاک کر دے، تو ہی سب سے بہتر پاک کرنے والا ہے، تو اس کا سر پرست اور مولا ہے، اے اللہ! میں ایسے نفس سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو سیر نہ ہو، ایسے دل سے جس میں خوف الٰہی نہ ہو، ایسے علم سے جو مفید اور نفع بخش نہ ہو اور ایسی دعا ہے جو قبول نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5460 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: