احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

102: بَابُ: النَّضْحِ
باب: پانی چھڑکنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 134
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد بن الحارث، عن شعبة، عن منصور، عن مجاهد، عن الحكم، عن ابيه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان"إذا توضا اخذ حفنة من ماء، فقال بها هكذا، ووصف شعبة نضح به فرجه"، فذكرته لإبراهيم فاعجبه، قال الشيخ: ابن السني الحكم هو ابن سفيان الثقفي رضي الله عنه.
سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو ایک چلو پانی لیتے اور اس طرح کرتے، اور شعبہ نے کیفیت بتائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑکتے، (خالد بن حارث کہتے ہیں) میں نے اس کا ذکر ابراہیم سے کیا تو انہیں یہ بات پسند آئی۔ ابن السنی کہتے ہیں کہ حکم سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 64 (166، 167، 168)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 58 (461)، (تحفة الأشراف: 3420)، مسند احمد 3/410، 4/69، 179، 212، 5/380، 408، 409 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: