احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: الأَخْذِ مِنَ الشَّعْرِ
باب: مونچھ کاٹنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5055
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا سفيان اخو قبيصة، ومعاوية بن هشام، قالا: حدثنا سفيان، قال: حدثنا عاصم بن كليب، عن ابيه، عن وائل بن حجر، قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم ولي شعر، فقال: ذباب، فظننت انه يعنيني، فاخذت من شعري، ثم اتيته , فقال لي:"لم اعنك , وهذا احسن".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میرے سر پر (لمبے) بال تھے، آپ نے فرمایا: نحوست ہے، میں نے سمجھا کہ آپ مجھے کہہ رہے ہیں، چنانچہ میں نے اپنے سر کے بال کٹوا دیے پھر میں آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: میں نے تم سے نہیں کہا تھا، لیکن یہ بہتر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الترجل 11 (4190)، سنن ابن ماجہ/اللباس 37 (3636)، (تحفة الأشراف: 11782)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5069) (صحیح الإسناد)

وضاحت: ۱؎: اکثر نسخوں میں یہ تبویب ہے، بعض نسخوں میں «الأخذ من الشعر» ہے جو احادیث کے سیاق کے مناسب ہے، کیونکہ ان میں صرف بال کاٹنے کا تذکرہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: