احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: بَابُ: مَكَانِ الرَّاكِبِ مِنَ الْجَنَازَةِ
باب: سوار جنازے کے کس طرف رہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 1944
اخبرنا زياد بن ايوب، قال: حدثنا عبد الواحد بن واصل، قال: حدثنا سعيد بن عبيد الله، واخوه المغيرة جميعا، عن زياد بن جبير، عن ابيه، عن المغيرة بن شعبة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الراكب خلف الجنازة، والماشي حيث شاء منها، والطفل يصلى عليه".
مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار جنازے کے پیچھے رہے، پیدل چلنے والا جہاں چاہے رہے، اور بچوں پہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجنائز 49 (3180) مطولاً، سنن الترمذی/الجنائز 42 (1031)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 15 (1481) مختصراً، 26 (1507)، (تحفة الأشراف: 11490)، مسند احمد 4/247، 248، 249، 252، ویأتی عند المؤلف برقم: 1945، 1950 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: