احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: بَابُ: الْكَلاَمِ الَّذِي يَنْعَقِدُ بِهِ النِّكَاحُ
باب: نکاح جن کلمات سے منعقد ہوتا ہے اس کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3282
اخبرنا محمد بن منصور، عن سفيان، قال: سمعت ابا حازم، يقول: سمعت سهل بن سعد، يقول: إني لفي القوم عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقامت امراة فقالت: يا رسول الله إنها قد وهبت نفسها لك فرا فيها رايك فسكت فلم يجبها النبي صلى الله عليه وسلم بشيء، ثم قامت، فقالت: يا رسول الله إنها قد وهبت نفسها لك فرا فيها رايك، فقام رجل فقال: زوجنيها يا رسول الله، قال:"هل معك شيء ؟"قال: لا، قال:"اذهب فاطلب ولو خاتما من حديد"فذهب فطلب، ثم جاء، فقال: لم اجد شيئا ولا خاتما من حديد، قال:"هل معك من القرآن شيء"قال: نعم، معي سورة كذا، وسورة كذا، قال:"قد انكحتكها على ما معك من القرآن".
سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں لوگوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک عورت نے کھڑے ہو کر کہا: اللہ کے رسول! اس (بندی) نے اپنے آپ کو آپ کے حوالے کر دیا، آپ جیسا چاہیں کریں۔ آپ خاموش رہے اور اسے کوئی جواب نہیں دیا۔ وہ عورت پھر کھڑی ہوئی اور کہا: اللہ کے رسول! اس نے اپنے آپ کو آپ کی سپردگی میں دے دیا ہے۔ تو اس کے بارے میں آپ کی جو رائے ہو ویسا کریں۔ (اتنے میں) ایک شخص کھڑا ہو اور اس نے کہا: اللہ کے رسول! میری اس (عورت) سے شادی کرا دیجئیے، آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ اس نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا: جا کچھ ڈھونڈ کر لا اگر لوہے کی انگوٹھی ہی ملے تو وہی لے آؤ، وہ گیا، اس نے تلاش کیا پھر آ کر کہا: مجھے تو کچھ نہیں ملا، لوہے کی انگوٹھی بھی نہ ملی۔ آپ نے فرمایا: تمہیں کچھ قرآن یاد ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اس قرآن کے عوض جو تمہیں یاد ہے تمہارا نکاح اس عورت سے کر دیا (تم اسے بھی انہیں یاد کرا دو)۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2202 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: