احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الْعِيدَيْنِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى} وَ {هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ}}
باب: عیدین میں «سبح اسم ربک الأعلی» اور «ہل أتاک حدیث الغاشیۃ» پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1569
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا ابو عوانة، عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر، عن ابيه، عن حبيب بن سالم، عن النعمان بن بشير،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقرا في العيدين ويوم الجمعة بسبح اسم ربك الاعلى , هل اتاك حديث الغاشية , وربما اجتمعا في يوم واحد فيقرا بهما".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین میں اور جمعہ کے دن «سبح اسم ربك الأعلى» اور «هل أتاك حديث الغاشية‏» پڑھتے تھے، اور کبھی یہ دونوں ایک ساتھ ایک ہی دن میں جمع ہو جاتے، تو بھی انہیں دونوں سورتوں کو پڑھتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1425 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: