احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ نَذْرٌ
باب: آدمی مر جائے اور اس کے ذمہ کوئی نذر باقی ہو تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3848
اخبرنا علي بن حجر , والحارث بن مسكين قراءة عليه وانا اسمع واللفظ له , عن سفيان , عن الزهري , عن عبيد الله بن عبد الله , عن ابن عباس , ان سعد بن عبادة , استفتى رسول الله صلى الله عليه وسلم في نذر كان على امه توفيت قبل ان تقضيه , فقال:"اقضه عنها".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نذر کے متعلق مسئلہ پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی اور اسے پوری کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو چکا تھا تو آپ نے فرمایا: ان کی طرف سے تم اسے پوری کرو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3689 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: