احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الصَّلاَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ
باب: عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 567
اخبرنا مجاهد بن موسى، قال: حدثنا ابن عيينة، عن ضمرة بن سعيد، سمع ابا سعيد الخدري، يقول:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الصلاة بعد الصبح حتى الطلوع، وعن الصلاة بعد العصر حتى الغروب".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک، اور عصر کے بعد سورج ڈوبنے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 4084) مسند احمد 3/ 6، 66 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: