احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

98: بَابُ: الأَمْرِ بِلُبْسِ الْبِيضِ مِنَ الثِّيَابِ
باب: سفید کپڑا پہننے کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5324
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، قال: سمعت سعيد بن ابي عروبة يحدث , عن ايوب، عن ابي قلابة، عن ابي المهلب، عن سمرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"البسوا من ثيابكم البياض فإنها اطهر واطيب، وكفنوا فيها موتاكم"، قال يحيى: لم اكتبه، قلت: لم ؟ قال: استغنيت بحديث ميمون بن ابي شبيب، عن سمرة.
سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفید کپڑے پہنا کرو، اس لیے کہ یہ زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہوتے ہیں اور اپنے مردوں کو سفید کفن دیا کرو۔ (عمرو بن علی کہتے ہیں کہ) یحییٰ نے کہا: میں نے اس روایت کو نہیں لکھا، میں نے کہا: کیوں؟ کہا: میمون بن ابی شبیب کی وہ روایت جو سمرہ رضی اللہ عنہ سے ہے وہی میرے لیے کافی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1897 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جس کو ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
سنده ضعيف [ انظر (ت 2810) ، (جه 3567) ] ¤ سعيد بن ابى عروبة مدلس وعنعن (د 33-34)

Share this: