احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

82: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى أَبِي عُثْمَانَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي صِيَامِ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ مِنَ كُلِّ شَهْرٍ
باب: ہر مہینے تین دن روزہ رکھنے کے سلسلہ میں ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث میں ابوعثمان نہدی پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2410
اخبرنا زكريا بن يحيى، قال: حدثنا عبد الاعلى، قال: حدثنا حماد بن سلمة، عن ثابت، عن ابي عثمان، ان ابا هريرة، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"شهر الصبر، وثلاثة ايام من كل شهر صوم الدهر".
ابوعثمان سے روایت ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: صبر کے مہینے کے، اور ہر مہینے سے تین دن کے روزے صوم الدهر ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 13621)، مسند احمد 2/263، 384، 513 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: صبر کے مہینہ سے مراد رمضان کا مہینہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: