احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: تَفْسِيرِ الْفَرَعِ
باب: فرع کی تفسیر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4236
اخبرنا ابو الاشعث احمد بن المقدام، قال: حدثنا يزيد وهو ابن زريع، قال: انبانا خالد، عن ابي المليح، عن نبيشة، قال: نادى النبي صلى الله عليه وسلم رجل , فقال: إنا كنا نعتر عتيرة يعني في الجاهلية في رجب فما تامرنا ؟ قال:"اذبحوها في اي شهر كان , وبروا الله عز وجل واطعموا". قال: إنا كنا نفرع فرعا في الجاهلية، قال:"في كل سائمة فرع حتى إذا استحمل ذبحته وتصدقت بلحمه، فإن ذلك هو خير".
نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکار کر کہا: ہم لوگ عتیرہ ذبح کرتے تھے۔ یعنی زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں، تو اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جس مہینہ میں چاہو اسے ذبح کرو، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ، اس نے کہا: ہم لوگ عہد جاہلیت میں فرع ذبح کرتے تھے؟ آپ نے فرمایا: ہر چرنے والے جانور میں فرع ہے یہاں تک کہ جب وہ مکمل (جانور) ہو جائے تو تم اسے ذبح کرو اور اس کا گوشت صدقہ کرو، یہی چیز بہتر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4233 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: