احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

73: بَابُ: بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ
باب: ایک بیع میں دو بیع کرنا یعنی یہ کہے کہ میں ایک چیز تم سے بیچ رہا ہوں اگر نقد لو گے تو سو درہم میں اور ادھار لو گے تو دو سو درہم میں۔۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4636
اخبرنا عمرو بن علي , ويعقوب بن إبراهيم , ومحمد بن المثنى , قالوا: حدثنا يحيى بن سعيد , قال: حدثنا محمد بن عمرو , قال: حدثنا ابو سلمة , عن ابي هريرة , قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في بيعة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیع میں دو بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 15112)، مسند احمد (2/432، 475) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: اور دونوں میں کسی بات پر اتفاق نہ ہو سکا ہو، اگر کسی ایک پر اتفاق ہو گیا تو پھر یہ بیع حلال اور جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: