احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

65: بَابُ: الْوُضُوءِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا
باب: اعضاء وضو کو تین تین بار دھونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 81
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، قال: انبانا الاوزاعي، قال: حدثني المطلب بن عبد الله بن حنطب، ان عبد الله بن عمر،"توضا ثلاثا ثلاثا". يسند ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم.
مطلب بن عبداللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے وضو کیا، اور اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، وہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کر رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطہارة 46 (414)، (تحفة الأشراف: 7458)، مسند احمد 2/8، 132 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: