احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

91: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ ذَلِكَ
باب: حالت احرام میں نکاح کرنے اور کرانے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2845
اخبرنا قتيبة، عن مالك، عن نافع، عن نبيه بن وهب، ان ابان بن عثمان، قال: سمعت عثمان بن عفان، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا ينكح المحرم ولا يخطب ولا ينكح".
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ شادی کا پیغام بھیجے اور نہ ہی کسی دوسرے کا نکاح کرائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/النکاح5 (1409)، سنن ابی داود/الحج39 (1841) مطولا، سنن الترمذی/الحج23 (840)، سنن ابن ماجہ/النکاح45 (1966)، (تحفة الأشراف: 9776)، موطا امام مالک/الحج 22 (70)، مسند احمد (1/57، 64، 65، 68، 69، 73)، سنن الدارمی/المناسک 21 (1864)، ویأتي عند المؤلف فی انکاح 38 (برقم3277، 3278) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: