احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث میں خالد بن معدان پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2188
اخبرني عمرو بن عثمان، عن بقية، قال: حدثنا بحير، عن خالد، عن جبير بن نفير، ان رجلا سال عائشة عن الصيام، فقالت:"إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصوم شعبان كله، ويتحرى صيام الاثنين والخميس".
جبیر بن نفیر سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روزوں کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پورے شعبان روزے رکھتے، اور دو شنبہ (پیر) اور جمعرات کے روزے کا اہتمام فرماتے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16050)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصوم 44 (745)، سنن ابن ماجہ/الصوم 42 (1739)، مسند احمد 6/80، 89، 106 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح ق الشطر الأول فقط

Share this: