احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ مِنَ الذِّكْرِ فِي الرُّكُوعِ
باب: رکوع کی ایک اور دعا (ذکر) کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1048
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد، ويزيد، قالا: حدثنا شعبة، عن منصور، عن ابي الضحى، عن مسروق، عن عائشة قالت:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكثر ان يقول في ركوعه وسجوده: سبحانك ربنا وبحمدك اللهم اغفر لي".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجدے میں «‏سبحانك ربنا وبحمدك اللہم اغفر لي‏» اے ہمارے رب تیری ذات پاک ہے، اور تیری حمد کے ساتھ ہم تیری تسبیح بیان کرتے ہیں، اے اللہ تو مجھے بخش دے کثرت سے پڑھتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 123 (794)، 139 (817)، المغازي 51 (4293)، تفسیر سورة النصر 1 (4967)، 2 (4968)، صحیح مسلم/الصلاة 42 (484)، سنن ابی داود/فیہ 152 (877)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 20 (889)، (تحفة الأشراف: 17635)، مسند احمد 6/43، 49، 100، 190، 230، 253، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 1123، 1124 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: