احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: بَيْعَةِ النِّسَاءِ
باب: عورتوں کی بیعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4184
اخبرني محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، عن ايوب، عن محمد، عن ام عطية، قالت: لما اردت، ان ابايع رسول الله صلى الله عليه وسلم، قلت: يا رسول الله، إن امراة اسعدتني في الجاهلية , فاذهب فاسعدها ثم اجيئك فابايعك ؟، قال:"اذهبي فاسعديها"، قالت: فذهبت فساعدتها ثم جئت فبايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنی چاہی تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایک عورت نے زمانہ جاہلیت میں نوحہ (سوگ منانے) میں میری مدد کی تھی تو مجھے اس کے یہاں جا کر نوحہ میں اس کی مدد کرنی چاہیئے، پھر میں آ کر آپ سے بیعت کر لوں گی۔ آپ نے فرمایا: جاؤ اس کی مدد کرو، چنانچہ میں نے جا کر اس کی مدد کی، پھر آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18099)، مسند احمد (6/408) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ بیعت کے بعد وہ نوحہ میں مدد نہیں کر سکتی تھیں، جیسا کہ اگلی حدیث میں اس کی صراحت آ رہی ہے، یہ اجازت صرف ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ خاص تھی اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کو یہ حق نہیں کہ شریعت کے کسی حکم کو کسی کے لیے خاص کرے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: