احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: بَابُ: الْقِيَامِ لِجَنَازَةِ أَهْلِ الشِّرْكِ
باب: کافر اور مشرک کے جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1922
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، عن عمرو بن مرة، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى، قال: كان سهل ابن حنيف، وقيس بن سعد بن عبادة بالقادسية فمر عليهما بجنازة فقاما، فقيل لهما: إنها من اهل الارض , فقالا:"مر على رسول الله صلى الله عليه وسلم بجنازة فقام، فقيل له: إنه يهودي، فقال: اليست نفسا".
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ سہل بن حنیف اور قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ قادسیہ میں تھے۔ ان دونوں کے قریب سے ایک جنازہ لے جایا گیا، تو دونوں کھڑے ہو گئے تو ان سے کہا گیا: یہ تو ذمی ہے؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ لے جایا گیا تو آپ کھڑے ہو گئے، تو آپ سے عرض کیا گیا یہ تو یہودی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: کیا یہ روح نہیں ہے؟۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 49 (1312، 1313)، صحیح مسلم/الجنائز 24 (961)، (تحفة الأشراف: 4662) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: