احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

56: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ حَرِّ النَّارِ
باب: جہنم کی آگ کی گرمی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5521
اخبرنا احمد بن حفص، قال: حدثني ابي، قال: حدثني إبراهيم، عن سفيان بن سعيد، عن ابي حسان، عن جسرة، عن عائشة , انها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اللهم رب جبرائيل , وميكائيل , ورب إسرافيل، اعوذ بك من حر النار، ومن عذاب القبر".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللہم رب جبرائيل وميكائيل ورب إسرافيل أعوذ بك من حر النار ومن عذاب القبر» اے اللہ، جبرائیل و میکائیل اور اسرافیل کے رب! میں جہنم کی آگ کی گرمی اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17830) (صحیح) (اس کی راویہ ’’ جسرہ ‘‘ لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح ہے)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: