احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: بَابُ: التَّفْرِيقِ بَيْنَ الْمُتَلاَعِنَيْنِ
باب: لعان کرنے والے مرد اور عورت کے درمیان تفریق کر دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3504
اخبرنا عمرو بن علي، ومحمد بن المثنى واللفظ له , قالا: حدثنا معاذ بن هشام، حدثني ابي، عن قتادة، عن عزرة، عن سعيد بن جبير، قال: لم يفرق المصعب بين المتلاعنين، قال سعيد: فذكرت ذلك لابن عمر، فقال:"فرق رسول الله صلى الله عليه وسلم بين اخوي بني العجلان".
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ مصعب نے دو لعان کرنے والوں کے درمیان تفریق نہیں کی (لعان کے بعد انہیں ایک ساتھ رہنے دیا)۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عجلان کے دونوں لعان کرنے والے مرد اور عورت کے مابین تفریق کر دی تھی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللعان 1 (1493)، (تحفة الأشراف: 7061) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: